اسلام آباد: نگران حکومت نے بجلی صارفین پر پھر بجلی گرائے جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
نیو نیوز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا اتھارٹی آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے نے اگست کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی کمپنیوں کو فراہم کیےگئے، اگست میں مہنگے فرنس آئل سے 4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 7.60 فیصد درآمدی ایل این جی سے 17.17 فیصد اور 10.26 درآمدی کوئلے سے 4.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دائر درخواست میں کہا کہ اگست میں جوہری ایندھن سے 12.79 فیصد بجلی پیدا کی، بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے47 پیسے فی یونٹ رہی۔