سابق صدر دھوکہ دہی میں ملوث قرار

سابق صدر دھوکہ دہی میں ملوث قرار

واشنگٹن: عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی میں ملوث قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق،  عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی۔سابق امریکی اور ان کے بزنس پارٹنرز کے خلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

 جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اثاثوں کو 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ بہتر بزنس ڈیل کر سکیں جبکہ ماراے لاگو، ٹرمپ ٹاور کی بالائی منزل اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹ اسٹیٹ کی قیمت بھی بڑھا کر بتائی گئی۔