نینواہ: عراق کے صوبہ نینواہ کے ضلع ہمدانیہ میں ایک شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔
نینواہ کے ڈپٹی گورنر حسن العلق نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 113 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ عراق کے سرکاری میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 100 بتائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 150 افراد زخمی ہیں۔
مقتل وإصابة العشرات بحريق في قاعة للأعراس بمحافظة نينوى بـ #العراق والصحة العراقية ترسل تعزيزات من بغداد والمحافظات الأخرى لإغاثة المصابين بالحريق#العربية pic.twitter.com/r09TWVfAZ6
— العربية (@AlArabiya) September 26, 2023
سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتشبازی کے سامان سے لگی تھی۔
عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔
مصادر طبية: أكثر من 30 وفاة وإصابة 80 في حريق بمحافظة نينوى بــ #العراق
— العربية (@AlArabiya) September 26, 2023
#العربية pic.twitter.com/uAvMEXWtKo
سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر حسن العلق نے کہا کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔