ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک اور عہدہ دے دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم سعودی عرب بھی مقرر کردیا ہے۔ اس سے پہلے ان کے پاس ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس وزیر دفاع کا پورٹ فولیو بھی ہے اس کے علاوہ وہ معاشی و ترقیاتی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔