اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سیکورٹی لیپس ہے اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ لیکس میں عمران خان ملوث ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پاس پیشگی معاملات ہیں ۔یہ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی اس کھیل میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیکس کے معاملے پر اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ۔ تحقیقات کے بعد جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔