آڈیو لیکس ، وزیر اعظم زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، عسکری قیادت شریک ہوگی 

09:56 PM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آڈیو لیکس کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہو رہا ہے۔ اجلاس میں اہم معاملے پر شرکا کو بریفنگ دی جائے گی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے طلب کیے گئے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وزیر خزانہ ، وزیر خارجہ ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ 

کل سہ پہر ہونے والے اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگ سے متعلق کمیٹی کو بریف کریں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ 

مزیدخبریں