اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایسی ویڈیوز ہیں جو دیکھی جا سکتی ہیں نہ دکھائی جا سکتی ہیں ۔ ہماری آڈیوز میں تو کچھ غلط نہیں نکلا لیکن اس کی ویڈیوز میں بہت کچھ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان چار ماہ پہلے کہتے تھے کہ میری ویڈیوز ہیں اور یہ میری کریکٹر ایسی نیشن کریں گے۔ میں نے وہ ویڈیوز دیکھی ہیں لیکن ایسی ویڈیوز ہیں جو کسی کو دکھائی نہیں جا سکتیں نہ چینلز پر پلے ہوسکتی ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور دیگر لوگوں کی بھی ویڈیوز ہیں لیکن وہ بھی بہت خراب ہیں لیکن یہ ویڈیوز حکومت کے پاس نہیں انہی کے پاس ہیں جو ریکارڈ کرتے ہیں۔