سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

08:15 PM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ۔انہیں کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سابق صدر ایک ماہ سے علیل تھے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ڈاکٹروں کا اعلیٰ سطح بورڈ آصف زرداری کا معائنہ کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں