اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ غیر شرعی قرار دے دیا

06:40 PM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ معاشرے میں نت نئے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ حقیقی مخنث کے حقوق کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

حکومت ٹرانس جینڈر افراد سے متعلق ایکٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنائے۔ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل ،علما، ماہرین قانون اور ماہرین طب پر مشتمل ہو۔کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اعلامیے میں نیب ترمیمی قانون 2022 کی تعریف کی۔ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔ 

مزیدخبریں