عمران خان دنیا کا سب سے بڑا چور، فراڈیا، کرپٹ، مکار اور محسن کش ہے، یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، عوام ووٹ نہ دیں: شہباز شریف 

06:11 PM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے بڑا چور، فراڈیا، کرپٹ، مکار ، بدطینت اور محسن کش ہے۔ خیرات کا پیسہ کھا گیا ۔توشہ خانہ سے گھڑیاں اور تحفے بیچ کر پیسے جیب میں ڈال گیا۔ ایسے بے ایمان شخص کو عوام ووٹ نہ دینا۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ  عمران خان خیرات کا پیسہ کھا گیا۔ توشہ خانہ سے گھڑیاں اور تحفے بیچ کر کے پیسے جیب میں ڈال گیا اس جیسا مکار جھوٹا فراڈیا محسن کش پوری دنیا میں پیدا نہیں ہوا۔  اس نے ملک و قوم کو جس طرح تقسیم کردیا ہے کہیں خدانخواستہ ملک تباہ نہ کردے ۔ فوج کو بھی تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان کہتا ہے کہ میں پیسے مانگنے جاتا ہوں مجھے بتائیں یہ جھوٹا شخص خود باہر پیسے یا تجوریاں بانٹنے جاتا تھا!

شہباز شریف نے کہا کہ کیا میری بات میں ہیرے جواہرات کا ذکر سنا کیا میں نے ہیرے جواہرات کی بات کی کیا میں نے پانچ قیراط والی ہیرے کی انگوٹھی کی بات کی۔وزیر اعلیٰ سے وزیراعظم بننے تک تمام بیرونی سرکاری دوروں کے اخراجات میں نے ہمیشہ اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔ دیانتداری سے بتارہا ہوں عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔ اپنی ہمشیرہ کو این آر او  دے دیا اور ایمانداری کی بات کرتا ہے۔ 22 کروڑ عوام سے درخواست کرتا ہوں جو دن رات جھوٹ بولتا ہے مکاری کرتا ہے اس کو ووٹ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو کہا ہے کہ ہم نے معاہدہ کیا اس کے پابند بھی ہیں لیکن بتائیے سیلاب میں میں کیا کریں انہوں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔پشاور میٹرو کے انہوں اسٹے آرڈر لیے رکھا ہمیں تو کسی نے اسٹے آرڈر نہیں دئیے تھے۔گندم ایکسپورٹ کی پھر ناقص گندم مہنگے داموں درآمد کرلی۔  چینی کی ایکسپورٹ اور اس پر دی گئی سبسڈی والی آڈیو ٹیپ سامنے آنی چاہئیے۔ ہماری آڈیو لیک میں 190 ملین تو کیا 19 پونڈ کی بھی بات نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں