ڈالر کی اڑان مصنوعی ہے، ہنڈی والوں کو پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے: اسحاق ڈار کی وارننگ 

04:59 PM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نامزد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی اڑان مصنوعی ہے ۔اسے نیچے لائیں گے۔ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جسے کنٹرول کریں گے۔ 

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 10ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے 1350 ارب روپے قرضے کم ہوگئے۔کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر کرنے کیلئے پوری کوشش  کرینگے۔مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی  ہے۔روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ روپے کو ماضی میں یرغمال بننے دیا نہ اب بننے دیں گے۔ ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ 

مزیدخبریں