سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، لشکر جھنگوی بلوچستان کا مفرور ملزم گرفتار

09:28 AM, 27 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) شعبہ تفتیش نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی بلوچستان کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے انچارج چوہدری صفدر کے مطابق ملزم میر علی حیدر عرف میر علی نواز کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ دشت ضلع مستونگ بلوچستان میں مفرور ہے، ملزم 2011ءمیں کیری روڈ مستونگ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ملزم کا بھائی جمال ہلاک ہوا جبکہ دوسرا بھائی مبشر 2015ءمیں کوئٹہ میں مقابلے میں مارا گیا اور جبکہ تیسرا بھائی یاسین بھی لشکر جھنگوی کا اہم کارکن ہے۔
ملزم 2015ءمیں بلوچستان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو گرفتاری کے خوف سے بلوچستان سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش ہو گیا تھا جبکہ اس کے دیگر بھائی ایران میں روپوش ہیں۔ 

مزیدخبریں