اسلام آباد میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ،دو افراد جاں بحق 

09:54 PM, 27 Sep, 2021

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کا ایک اور واقع سامنے آگیا ،تھانہ رمنا کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہو گئے ،مقتول اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر زخمی بھی جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پیدل گلی کے اندر جارہے تھے کہ سامنے سے آتے ہوئے موٹرسائیکلز سواروں نے فائرنگ کردی۔دونوں جاں بحق ہونے والوںمیں سے ایک تعلق پشاور ایک کا چارسدہ سے ہے ۔ 

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گے،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں و دیگر ذرائع استعمال میں لائے جارہے ہیں ۔

پولیس کے مطابق  مقدمہ درج کر کے ملزمان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ،پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

مزیدخبریں