حمزہ اور مریم صفدر میں وراثت کی جنگ ہے،نون ،میم ،شین اٹل حقیقت ہے :شہباز گل 

08:38 PM, 27 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نون ،میم ،شین اب ایک اٹل حقیقت ہے ،خاندان ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،وراثت کی جنگ شروع ہو چکی ہے ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریفوں نے پہلے پیار سے مل کر ملک لوٹا اب حرام مال اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔حمزہ اور مریم صفدر میں وراثت کی جنگ ہے، نااہل بھول رہے ہیں کہ قوم نااہل شریفوں کو اولاد سمیت ریجیکٹ کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کو میراث سمجھ کر اقتدار کی کرسی کیلئے لڑائی جاری ہے،چھوٹے اور بڑے میاں کی سوچ نہیں لوٹنے کے انداز مختلف ہیں۔فیملی کی طرح پارٹی میں بھی تقسیم در تقسیم ہے۔کارکنان کی نظر لیڈرشپ کو ڈھونڈ رہی ہے اور لیڈر کرسی کی جنگ میں مگن ہیں۔

مزیدخبریں