دبئی: افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے خود فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کی۔ اشرف غنی نے بتایا کہ ان کا آفیشنل فیس بک پیج گزشتہ روز ہیک کر لیا گیا لہٰذا پیج کو بحال کیے جانے تک اس پر شائع ہونے والا مواد درست نہیں ہو گا۔
عاجل
— Ashraf Ghani (@ashrafghani) September 27, 2021
صفحه فیسبوک رسمی داکتر محمد اشرف غنی، هک گردیده. الی دوباره بدست آوردن آن، محتویات نشر شده از دیروز بدینسو در صفحه فیسبوک فاقد اعتبار میباشد.
اشرف غنی کے پیج پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے پیغام درج کیا گیا جس میں عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل پر کنٹرول کے بعد اس وقت کے افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے جب کہ ان پر ملک سے ڈالرز کی کھیپ ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا جس کی اشرف غنی نے تردید کی تھی۔