افغانستان کے تمام ہوائی اڈوں کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانے کا منصوبہ 

05:12 PM, 27 Sep, 2021

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انخلا کے خطرناک ترین آپریشن سے متعلق ایسے دل دہلا دینے والے انکشاف کیے جس کے بعد یقینی طور پر افغانستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال بن جانی تھی ۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی افواج کے انخلا کے مشن سے متعلق حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے انخلا آپریشن میں عین وقت پر پروگرام تبدیل کیا ،   ایک ریلی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ  نے کہا کہ بائیڈن کے غلط انتظام کی وجہ سے 13 امریکی  فوجی انخلا کے وقت ہلاک ہوئے۔

سابق امریکی  صدر ڈولڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجی مشن امریکی تاریخ  کا شرمناک واقعہ تھا،افغانستان سےامریکی فوج کے انخلا کے عمل میں یہ منصوبہ نہیں تھا کہ بگرام بیس سے امریکی افواج نکل جائیں،بگرام میں تعیناتی امریکی قومی مفادات کے لیے اہم تھی اور منصوبہ  یہ تھا کہ بگرام  بیس کے علاوہ تمام اڈوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ انخلا کے وقت افغانستان میں دھماکے کرتا تو شاید صورتحال قدرے مختلف ہوتی اور امریکی اور دیگر غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریوں کا افغانستان سے نکلنا مشکل ہو جاتا ،جس کے بعد افغانستان میں ہرطرف افرا تفری جیسا ماحول بن سکتا تھا ۔

مزیدخبریں