ای ارن پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ورکنگ سنٹرز قائم

03:23 PM, 27 Sep, 2021

لاہور: پنجاب حکومت کے ای ارن پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ورکنگ سنٹرز قائم ، ہر ورکنگ سنٹرز میں 10 ہزار فری لانسرز کی گنجائش ہوگی ۔

کو ورکنگ سپیسز سے مراد ایسے آفس ہیں جہاں فری لانسرز کو ایک ہی چھت تلے کام کرنے کی جگہ اور ‘مفت انٹرنیٹ‘ بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولت میسر ہوگی ۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان کے مطابق پہلے کو ورکنگ سنٹر کا آغاز بہاولپور سے کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی ، فیصل آباد اور دیگر سنٹرز جلد کھول دیئے جائیں گے ۔

ای ارن پروگرام کا مقصد باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو کام کا بہترین ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ باہمی تعاون کیساتھ ملکی زرمبادلہ میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے ۔

کوورکنگ سپیس میں نشست حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 18 سے 36 سال ہے ۔ اچھی فری لانسنگ پروفائل اور شناختی کارڈ کے حامل فری لانسرز 40 فیصد فیس ادا کرکے ایک نشست 4 ماہ کیلئے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ باقی 60 فیصد فیس حکومت ادا کرتی ہے ۔

ترجمان کے مطابق اب تک 21 سو سے زائد فری لانسرز ای ارن نیٹ ورک میں شامل ہو چکے ہیں اور اس دوران 7 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں ۔

مزیدخبریں