نیوزی لینڈ میچ کو سبوتاژ کرنے والے خفیہ ہاتھوں کے قریب ہیں: شیخ رشید

01:33 PM, 27 Sep, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میچ کو سبوتاژ کرنے والے خفیہ ہاتھوں کے قریب ہیں ، ہم نیوزی لینڈ انٹرپول کی تعریف کرتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ای پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ دینے والا پہلا ملک ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے 71 لاکھ لوگوں کو ویکسی نیشن کارڈ جاری کر دیا ہے جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ افراد کی ویکسین ہوچکی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے آنے والوں کی تعداد بہت کم ہے ۔ افغانستان جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ طور خم اور چمن میں آئی بی ایم لگا دیا گیا ہے تاکہ آنے جانے والوں کا ڈیٹا ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اب آن ارائیول ویزا 65 ممالک تک بڑھا دیا ہے ۔ پہلے صرف 50 ممالک تھے جنہیں آن ارائیول ویزا دیا جا رہا تھا ۔ پاسپورٹ کے حوالے سے تمام چیزوں کو محفوظ کر دیں گے ۔ پاسپورٹ کے پراسیس میں مزید تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ اس ملک کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، ویکسین کے عمل کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ سائبر کرائم بہت بڑھ چکا ہے ، ایک لاکھ شکایتیں اس وقت تک موصول ہوئیں ۔ 2 ارب روپے کا فنڈ جاری کر رہے ہیں تاکہ سائبر کرائم کو پکڑا جائے ۔

مزیدخبریں