لاہور : نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں غیر معیاری وکٹوں پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ رمیز راجہ نے ذمہ داروں کو سرزنش کے بعد کوالٹی بیٹنگ پچز تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے موقع پر ناقص پچز کی تیاری کا سخت نوٹس لے لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ اکتوبر سے لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے کوالٹی پچز تیار کی جائیں تاکہ ورلڈکپ کی تیاری کی جاسکے ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر پچز غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ جتنی پچ اچھی ہوگی اتنا ہی اس پر بیٹسمین کو سیکھنے کا موقع ملےگا ۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اچھی اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بنانا بہت ضروری ہیں۔ اب تک ان وکٹوں پر صرف ایک ہی مرتبہ 180 رنز بنائے جاسکے ہیں ۔ دوسری جانب اکثر بلے باز بھی ان وکٹوں پر اعتراض کرتے نظر آتے ہیں ۔