کم عمر گھریلو ملازمہ پر جنسی تشدد، سا ت ماہ کی حاملہ تھانے پہنچ گئی

12:58 PM, 27 Sep, 2021

ساہیوال : گھر میں کام کرنے والی کم عمر لڑکی سے زیادتی  کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ کم عمر یتیم لڑکی گھر میں کام کرنے کے بعد اسی گھر کے سٹور میں مقیم تھی ۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں ایک شخص نے کم عمر ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی  کا نشانہ بنایا جس سے  وہ حاملہ ہوگئی  ۔ ملزم نے کم عمر بچی کو ڈرانے دھمکانے کے لئے اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی ۔ 

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میرا والد نہیں ہے اور میں ملزم کے گھر میں کام کرتی ہوں ۔میں ملزم کے گھر میں کام کرتی ہوں  اور اس کے ہی گھر کے سٹور میں رہنے کا کرایہ ادا کرتی تھی ۔ 

متاثر ہ لڑکی نے کہا کہ ملزم مجھ پر تشدد کرتا تھا اور اگر میں نوکری چھوڑنے کی بات کرتی تھی تو وہ میرے پیسے نہیں دیتا تھا ۔ اب میں نے مجبور ہوکر پولیس سے شکایت کی ہے ۔

تھانہ فرید ٹاؤن کی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر در ج کر لی گئی ہے۔ ملزم اپنے گھر سے فرار ہوچکا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں