پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

09:16 AM, 27 Sep, 2021

لاہور: پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، محمود خان اچکزئی ، اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ شریک ہونگے ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پروفیسر ساجد میر ، شاہ اویس نورانی ، میر کبیر محمد شہی ، مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر قائدین نے بھی شرکت کرنی ہے ۔

اس سے قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 ستمبر کو ہونے والے کنونشن کو ملتوی کر دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کنونشن این سی او سی کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ۔ اب پی ڈی ایم کنونشن 11 اکتوبر کو ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ اور جگہ کا اعلان این سی او سی کی پابندیوں سے متعلق نئے اعلامیہ کے بعد کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کی طرح ن لیگ سے بھی ناراض ہیں اور اجلاس میں اس حوالے سے وہ شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔

مزیدخبریں