پاکستان کا نگورنو کاراباخ میں کشیدگی پر اظہار تشویش

10:35 PM, 27 Sep, 2020

اسلام آباد: پاکستان نے نگورنو کاراباخ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نگورنو کاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان نے آذربائیجان کے دیہات میں آبادی پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس سے پورے خطے کا امن اور سلامتی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا اپنی فوجی کارروائی فوری بند کرے تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ سے بچا جا سکے۔ پاکستان برادر قوم آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں جو متفقہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔

مزیدخبریں