کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا، جلیل شرقپوری

04:57 PM, 27 Sep, 2020

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آج اپنی پارٹی رکنیت کی معطلی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ن لیگ میں ہوں مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نواز شریف کی تقریر سے دل دکھا ہے اور نواز شریف کے بیان کی تائید نہیں کر سکتا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف نے جذبات میں آ کر اداروں کے خلاف بیان دیا ہے اور سیاست اپنی جگہ لیکن اداروں کے خلاف بات کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ نواز شریف کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ خصوصاً نواز شریف کو مقدمات اور جیلوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں کی گئی نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن نے اپنے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مزیدخبریں