لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سپیکر کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے بلایا گیا اجلاس مسترد کردیا ہے۔
میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے۔ موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔
لیگی صدر نے تنبیہ کی ہے حکومت گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔ حکومتی آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اتنا اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور مں مداخلت کریں۔ ہم اے پی سی اجلاس کے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری۔