نئی دہلی: ہندوستان کے سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع جیسے اہم عہدوں پر براجمان رہنے والے جسونت سنگھ 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جسونت سنگھ کا انتقال آج صبح چھ بج کر 55 منٹ پر ہوا۔ ان کی آخری رسومات جودھپور میں ادا کی جائیں گی۔ آنجہانی انڈین رہنما کافی عرصہ سے بیمار اور ضعیف تھے۔
جسونت سنگھ کا تعلق انڈیا کی مغربی ریاست باڑمیر سے تھا۔ انھیں 2009 میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح پر کتاب لکھنے پر بی جے پی سے 6 سال کے لیے نکال دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انھیں شامل کر لیا گیا۔
جسونت سنگھ کی موت پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آنجہانی نے قوم کی خدمت کی۔ میں ان کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ انہوں نے ایک فوجی اور سیاستدان کی حیثیت سے دنیا بھر بھرپور تاثر قائم کیا۔ انھیں سیاست اور معاشرے کو اپنے انوکھے نظریہ کے تحت دیکھنے کے لیے یاد کیا جائے گا۔