مہنگائی کا جن بدستور بے قابو، اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور

11:26 AM, 27 Sep, 2020

مہنگائی کا جن بدستور بے قابو، اشیائے ضرورت عوام کی پہنچ سے دور

لاہور: شہری آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 950 روپے اور چینی 110 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور، دالیں بھی مہنگی، دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق لاہور مں سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر چیزوں کی قمیتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں۔

اتوار بازاروں میں ادرک 650 سے 750 روپے، ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلو مںی فروخت ہونے لگے۔ ملتان کے اتوار بازار مں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ اس صورتحال میں شہری شدید پریشان ہیں۔

پشاور کے اتوار بازاروں میں بھی مہنگائی کا راج ہے۔ سستے پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ غریب عوام کا خواب بن گئے ہیں۔

کوئٹہ میں ٹماٹر 120 روپے، مٹر 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ کم آمدنی والے افراد کی پریشانی مں اضافہ ہو چکا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سب وعدے اور دعوے کھوکھلے نکلے۔

مزیدخبریں