اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف گھیرا تنگ کرے ہوئے ان کے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا بنوں روڑ پر بنگلہ اور تین سو کنال زرعی اراضی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور ڈیرہ اسماعلیل خان مں بھی سینکڑوں اراضی کے مالک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چک شہزاد راولپنڈی مں 3 ارب مالیت کی زمین حال ہی میں فروخت کی گئی، جس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ادھر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام الزامات سے پہلے نوٹس تو دیں۔ ان جائیدادوں کا پتا بھی تحریر کریں تاکہ ہم ان کا قبضہ تو لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات پہلی بار نہیں لگ رہے۔ ایک بار بھی نوٹس دینے کی جرات نہ ہوئی۔