لندن میں لاک ڈاؤن کیخلاف مظاہرے، متعدد زخمی، 16 افراد گرفتار

09:56 AM, 27 Sep, 2020

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مظاہرے میں شریک 16 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ مظاہرہ لندن کے مشہور ٹریفالگر سکوائر میں کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت مخالف جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے ہزاروں مظاہرین کو سکوائر سے ہٹانے کی کوشش کی۔ ان مظاہرین نے سماجی دوری کی ہدایت کو نظرانداز کر دیا تھا۔

پولیس نے مظاہرہ ختم کروانے کی کوشش کی تو ان پر بوتلیں پھینکی گئیں۔ پولیس نے مظاہرہن پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

لندن میئر صادق خان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مظاہروں اور بڑے اجتماعات پر پابندی ہے۔ تاہم بعض مظاہرین کی لاپرواہی اور پرتشدد رویے کی وجہ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چند لوگوں کو شہریوں کی جانب سے دی گئیں قربانیں ضائع کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پولیس افسروں پر اس قسم کا تشدد برداشت نہیں کی جائے گا اس میں ملوث افراد قانون کی مکمل طاقت کو محسوس کریں گے۔

مزیدخبریں