پشاور، ڈاکٹروں کا احتجاج ، پولیس کا لاٹھی چارج، 10 ڈاکٹر گرفتار

02:08 PM, 27 Sep, 2019

پشاور: پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے ڈاکٹروں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد دس ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈاکٹروں نے ایڈمنسٹریشن بلاک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ پولیس کے تشدد سے متعدد مظاہرین اور خواتین زخمی ہو گئیں۔ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ قبول نہیں۔

ادھر مطالبات منوانے کے لئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے الائیڈ اور سول ہسپتال فیصل آباد کے آوٹ ڈورز بند کر دیئے۔ ریڈیالوجی اور آپریشن تھیٹر بند ہیں جبکہ مریض خوار ہو رہے ہیں۔ مسیحائی کے دعویداروں نے اپنے ہی ایم ایس اور وائس چانسلر کو آفس میں بند کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں ڈینگی وارڈز کی بجلی بند کر دی۔

مزیدخبریں