ملتان:قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے اور ملتان کی ماڈل کورٹ نے مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید جبکہ باقی ملزموں کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس میں عدالت نے مفتی عبدالقوی کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ مقتولہ کے بھائی مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ،دیگر ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو 15جولائی 2016 کو قتل کی گیا تھا جبکہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔