امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ

09:49 AM, 27 Sep, 2019

نیو یارک: امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک میں امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے۔ امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے جبکہ بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے تمام افراد کو رہا کرے۔

بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہو گا۔

بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرا لیے ہیں۔

مزیدخبریں