اسلام آباد :قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنماﺅں کے پروڈکشن آرڈرز کے اجراءکے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دیدی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سپیکر کو دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری، سید خورشید احمد شاہ، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق کے 30 ستمبر کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے عوام کی ایوان میں نمائندگی کر سکیں۔