کراچی: محکمہ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا.
تفصیلات کے مطابق بڑھتی بدعنوانی کے باعث محکمہ اطلاعات، سندھ پھر نیب کے ریڈار پر آگیا ہے، نیب نے محکمہ کے خلاف تحقیقات کی تیاری شروع کردی.
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ساڑھے 7 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے , نیب ذرائع کے مطابق اشتہارات، تقرریوں اوردیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کی گئی، میگا کرپشن کے معاملات 2015 سے 2018 کے درمیان سامنے آئے.
موصولہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب نے محکمہ اطلاعات کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، حکم نامہ ملتے ہی انکوائری شروع کر دی جائے گی.
نیب ذرایع کے مطابق جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی.
یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر بھی میگا کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
گذشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن کے کمرے سے مشکوک بوتلیں برآمد ہوئی تھیں. بعد ازاں سابق صوبائی وزیر کو اسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا.