لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے تو یہی کہتی ہے کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ عموماً پارٹی کے ترجمان فواد چوہدری کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت میں ہوتے ہیں تو اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا جاتا، پارٹی کے ترجمان عموماً فواد چوہدری کی طرح ہی ہوتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اسپیکر نے فواد چوہدری کے الفاظ حذف کرا دیئے، اسپیکر صاحب نے بھی کہا کہ جلسوں اور پارلیمانی تقریر میں فرق ہے۔پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بطور رکن اپوزیشن کہتا ہوں کہ حکومت کے سامنے بہت مشکلات ہیں، حکومت کو اب اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی، 100 دن اور 30 دن کی باتیں حکومت کی جانب سے کی گئی تھیں۔
وزیرِ اعظم 5 کمروں کے گھر میں رہ رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو کہا تھا کہ ایسی باتیں نہ کریں جو پوری نہ کر سکیں، وزیرِ اعظم کی سیکورٹی آج بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔