اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کردیا، ان کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لیکر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے، جس کا وزارت کابینہ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ اور لعل چند کو انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عندلیب عباس کو وزارت خارجہ، عالیہ حمزہ کو ٹیکسٹائل پارلیمانی سیکرٹری ، ظہور حسین قریشی پاور اور فرخ حبیب کو ریلوے کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔
راجہ ریاض پٹرولیم، تاشفین صفدر ہاوسنگ اینڈ ورکس کے پارلیمانی سکریٹری، جمیل احمد بحری امور، جویریہ ظفر وزارت اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی۔
شاندانہ گلزارخان تجارت ، وجیہ اکرام تعلیم و پروفیشنل تربیت کی سیکرٹری اور نوشین حمید کوقومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روبینہ جمیل دفاعی پیداوار اور رخسانہ نوید موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی۔