ماسکو:پاکستان اور روس کے درمیا ن10ارب ڈالر گیس کا معاہدہ طے پاگیا ،پاکستانی اور روسی حکام کی جانب سے ماسکو میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان روس سے 50کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ گیس در آمد کرے گا ،روس سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے گا ۔پائپ لائن کی تعمیر کامنصوبہ 3سے 4سال میں مکمل ہو گا ،منصوبے پر تقریباً 10ارب ڈالر لاگت آئے گی ،پاکستان اور روس کا توانائی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا ہے ۔