'خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے'

03:39 PM, 27 Sep, 2018

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی میں سیکیورٹی آف پاکستان کے موضوع پر خطاب کیا اور قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام کے لیے پاکستانی فوج اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ پر امن ماحول اور معاشی و سماجی و ترقی کے لیے فوج کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں