نئی دہلی: بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل شریش ببن دیو نے حادثاتی طور پر خود کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے نائب سربراہ کو واقعہ کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔