آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ مہمند ایجنسی

11:40 PM, 27 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ مہمند ایجنسی میں 751 میٹر طویل نہکی ٹنل اور 41 کلومیٹر طویل مہمند گیٹ روڈ کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کے روز مہمند ایجنسی کا دورہ کیا اس دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے 41کلومیٹرطویل شاہراہ مہمند گیٹ کا بھی افتتاح کیاجس کا14کلومیٹرحصہ تعمیر ہوچکاہے۔آرمی چیف نے751میٹر طویل نہکی ٹنل کا بھی افتتاح کیا۔ان ترقیاتی منصوبوں سے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں ہی دیرپا اور پائیدارامن کے حصول کا ذریعہ ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیاری کام کرنے پرایف ڈبلیو او کے کردار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیاترجمان کے مطابق ان منصوبوں پر ایف ڈبلیو اوکام کررہی ہے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑاکور کمانڈر پشاور اور ڈی جی ایف ڈبلیو او بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں