اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت اور4 افراد کے زخمی ہونے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی اس جارحیت پر ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے اور ایسے اقدامات سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
نکیال سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
11:22 PM, 27 Sep, 2017