مومنہ مستحسن 100 متاثرکن خواتین میں واحد پاکستانی خاتون بن گئیں

مومنہ مستحسن 100 متاثرکن خواتین میں واحد پاکستانی خاتون بن گئیں

لاہور: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن رواں سال 2017 ءکی 100 متاثرکن خواتین میں شامل ہو گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک فہرست جاری کی جس میں دنیا بھر سے سو خواتین کا انتخاب کیا گیا اور مومنہ مستحسن پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں۔
بی بی سی کے مطابق ' رواں برس اس فہرست میں شامل خواتین 100 ویمن چیلنج کا حصہ ہے، جنھوں نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے خلاف جدوجہد کی'۔مومنہ مستحسن کے علاوہ ناسا کی خلاءباز پیگی وائٹسن، لائبریا کی صدر ایلن جونسن شیرلیف اور انگلش فٹبالر اسٹیف ہوفٹن بھی شامل ہیں۔یہ پانچواں سال ہے جب بی بی بی نے سو بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست کا اجرائ کیا ہے اور اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیراعلانیہ رکاوٹ۔
مومنہ مستحسن نے اس حوالے سے کہا کہ ایک قول نے انہیں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دی اور وہ بھی ڈپریشن سے لڑتے ہوئے ایک بسکٹ پر انہوں نے دیکھا تھا جس نے انہیں ذہنی طور پر بیدار کردیا۔اس فہرست میں ابھی بھی مزید چالیس نام شامل کیے جائیں گے اور اس کی مکمل فہرست اکتوبر میں جاری کی جائے گی۔