واشنگٹن: ایک آوارہ سیارہ زمین کی طرف تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے، ناسا کے اس انکشاف نے تو واقعی دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے۔
ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سیارہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سیارہ23 ستمبر کے روز زمین کے مدار میں داخل ہوجائے گا اور یہ سیارہ 21 اکتوبر کے روز زمین سے ٹکراسکتا ہے۔ ڈیوڈ میڈ کے اس دعوے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا تھا لیکن اب ناسا کی جانب سے بھی یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کے سائنسدان خلاءمیں موجود شہاب ثاقب ’20ون ٹو ٹی سی فور‘ کو مانیٹر کررہے ہیں جو 12 اکتوبر کے روز زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔
ناسا نے اس امر کی تصدیق کردی ہے کہ ایک بڑی خلائی چٹان زمین کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ اس انکشاف سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ خلاءمیں موجود ایک بہت بڑی چٹان زمین پر تباہی نازل کرسکتی ہے اور اب اس کا فاصلہ زمین سے بہت زیادہ نہیں رہ گیا۔