پاکستان نے جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی امریکی پالیسی کو مسترد کردیا

پاکستان نے جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی امریکی پالیسی کو مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات اور پارلیمنٹ کی قرارداد امریکی سفارت خانے کے حوالے کردی ہے ۔
وزرات خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاءکے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کومستر د کردیا ہے۔ اس حوالے سے دفترخارجہ نے پارلیمنٹ کی قراردادامریکی سفارتخانہ کے حوالے کردی جبکہ جنوبی ایشیاسے متعلق امریکی پالیسی پر پاکستان نے واشنگٹن کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔
قراردادمیں ڈونلڈٹرمپ کے بیان اورپالیسی کومستردکیاگیاہے جبکہ قراردادکےساتھ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف اورامریکی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات ملتوی کردی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات رواں ہفتے ہونا تھی۔ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ملتوی کرنے کی درخواست پاکستان کی جانب سے گی گئی ہے۔