عارف والا: دکان کی دراز میں رکھے 5 ہزار کے 25 نوٹ چوہوں نے کتر ڈالے۔
عارف والا ریشم گلی میں واقع ایک لیڈیز بوتیک کا مالک دکان نے سوالاکھ دراز میں رکھے تھے لیکن جب سامان کی خریداری کے لیے پیسے اٹھانے لگا تو رقم کو کترا ہوا دیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔اس کی رقم کو برباد کرنے والے لٹیرے کوئی چور نہیں بلکہ چوہے تھے جنہوں نے دکان کی دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے پچیس نوٹ کتر کر پرزہ پرزہ کردیے۔
دکاندار کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر ہوا اور اس نے بتایا کہ چوہے اس کی رکھی ہوئی رقم کھا گئے
چوہے سوا لاکھ کے نوٹ کھا گئے
09:37 PM, 27 Sep, 2017