بنکاک: تھائی لینڈ کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو پانچ برس قید کی سزا سنادی ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم سزا کو فرائض میں غفلت برتنے پر ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی۔ تاہم9 ججز نے یہ فیصلہ 4 گھنٹے میں پڑھ کر سنایا۔ شیناوترا پر الزام تھا کہ انہوں نے چاول پر سبسڈی کی اسکیم میں ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔
ججز نے کہا کہ شیناوترا پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے جو معطل نہیں ہوگی۔ینگ لک شیناوترا نے عدالتی کارروائیوں میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی فرار ہوچکی ہیں۔ انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ عدالت آنے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔ شیناوترا اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔