ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو نے کینیڈا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فعال کردار ادا کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر دارالحکومت ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا ، انہوں نے شرکا کو برما میں نسل کشی کے شکار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے ان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں منعقد کیے جانے والے اجلاس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
امیگریشن کے وزیر احمد حسین نے تقریب سے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کے کینیڈا میں متحرک کردار کو سراہا، ضیا مشہدی نے تقریب کے اختتام میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں لگ بھگ 3 لاکھ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری مقیم ہیں جن میں سے اکثر اپنا کاروبار کرتے یا دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔