ٹوکیو:جاپانی وزیر اعظم نے آئندہ ماہ قبل از انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا کہ جمعرات کو اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث "قومی بحران" پر قابو پانے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا۔انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق 22 اکتوبر کو انتخابات کرائیں جائیں گے۔جاپان میں عام انتخابات اگلے سال دسمبر میں ہونے تھے۔
بریکنگ نیوز:اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
06:40 PM, 27 Sep, 2017