شادی کو لیکر بالکل بھی غیر محفوظ نہیں : ثانیہ مرزا

06:38 PM, 27 Sep, 2017

ممبئی :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کرتیں لیکن چاہتی ہیں کہ شعیب ملک کی توجہ صرف ان پر رہے۔


پاکستانی بھابی ثانیہ مرزا نے ایک شو کے دوران کہا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہیں اوراپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ نہیں ہیں لیکن تھوڑی جذباتی ہیں۔شعیب ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اپنے پیار کو کبھی بھی الفاظوں میں بیان نہیں کرتے لہذا انہوں نے شعیب ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی محبت کو الفاظوں میں بیان کریں ، ثانیہ نے کہا وہ اپنی محبت کے بارے میں تھوڑی جذباتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ شعیب کی توجہ صرف ان پر رہے۔


ثانیہ نے کہا کہ انہیں بھارتی ڈیلی سوپ بہت پسند ہیں اورایک وقت تھا جب وہ بچوں کی شادی پر مبنی ڈراما بالیکا ودھوبہت شوق سے دیکھا کرتی تھیں اورآ ج بھی اپنی والدہ کے ساتھ اس ڈرامے کے بارے میں باتیں کرتی ہیں۔

مزیدخبریں