عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا

06:24 PM, 27 Sep, 2017

لاہور :عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔عمر اکمل نے ڈسپلنری کمیٹی کو اپنا جواب جمع کرادیا اور میڈیا پر بیان دینے کی غلطی کو تسلیم کرلیاہے۔


اطلاعات کے مطابق کرکٹر عمراکمل نیڈسپلنری کمیٹی کواپناجواب جمع کرادیا انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ انہوں نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ جذبات میں آ کر میڈیا میں بیان دیا۔عمر اکمل کو مکی آرتھرکے خلاف میڈیا پر بیان دینے پرعمراکمل کوشوکاز نوٹس جاری ہواتھا۔


عمر اکمل نے کہاتھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کے سامنے گالیاں دیں،اور دنوں سینئر کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ کو گالیاں دینے سے منع تک نہیں کیا۔


عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ٹریننگ کیلئے کرکٹ اکیڈمی گئے تو مکی آرتھر نے کہا کہ تمہیں اکیڈمی کے اندر کس نے آنے دیا، جبکہ گرانٹ فلاور سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکر دیا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل کو کوئی گالی نہیں دی، انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو کھیل میں بہتری لانے کا کہا ہے اور ٹیم اسٹاف کے استعمال سے روکا ہے۔

مزیدخبریں