ماورا حسین نے محرم الحرام کے احترام میں 25 ویں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی

ماورا حسین نے محرم الحرام کے احترام میں 25 ویں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی

لاہور : پاکستانی اداکارہ ماروا حسین 25برس کی ہو گئیں مگر سالگرہ 10محرم الحرام کے بعد منائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماروا حسین 28ستمبر 1992ءکو پشاور میں پیدا ہوئیں اور بطور اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ان کی دوسری بہن عروہ حسین بھی شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں۔
اداکارہ ماروا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کر دی ہے اور 10محرم کے بعد اپنی 25ویں سالگرہ کا کیک اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ کاٹیں گی۔